چیچہ وطنی،ملازم نے مالک کو قتل  کر کے نعش کھیتوں میں دبا دی

  چیچہ وطنی،ملازم نے مالک کو قتل  کر کے نعش کھیتوں میں دبا دی

  

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ملازم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مالک کو موت کے گھاٹ اتار کر اسے کھیتوں میں دفنا دیا۔ نواحی گاؤں 39/12-L کا رہائشی عمران مرہٹہ نے سندھ کے رہائشی طاہر کو اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا، دو ہفتے قبل عمران مرہٹہ اچانک غائب ہو گیا، جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی گزشتہ روز پولیس نے ملازم کو پکڑ کر تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ساتھی کے ہمراہ عمران مرہٹہ کو قتل کر کے اسکی لاش کھیتوں میں دبا دی تھی۔تا حال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس ملزمان سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مالک قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -