عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے، سندھ حکومت کی گورننس خراب کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی 

عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے، سندھ حکومت کی گورننس خراب کی جارہی ہے، پیپلز ...

  

اسلام آباد،کراچی (آئی این پی) عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے،سندھ حکومت کی گورننس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3بار ملے گی، گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعدملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں شیری رحمان اور سعید غنی کا اظہار خیال۔پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کو بدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن ترمیمی بل بلڈوز کر کے سمجھتے ہیں انہوں نے سب بحران ختم کر دیئے، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 17.37 ہو چکی ہے، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ای وی ایم نہیں، 16نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کر سکے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی ہے کہ نالائق حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد گیس بھی کم کردی، کبھی ایسا نہیں ہوتا تھا گیس دن میں 3 بار ملے، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،فائدہ اے ٹی ایمز کو ہوا ہے، وفاقی حکومت ہمارے اوپر چوکیدار نہیں، ہم اپنے عوام اور اسمبلی کو جوابدہ ہیں، وفاق کو نہیں۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پیسے آپ کو دیتے ہیں،اس میں سے آپ ہمیں لٹا کردیتے ہیں،سندھ کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ حالیہ دنوں 7پولیس افسران نکالے گئے،سندھ میں 22 پولیس افسران میں سے12کو وفاق کہیں اور بھیج رہا ہے، لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی آئی جیز بغیر مشاورت کے نکالے جارہے ہیں، سندھ حکومت کی گورننس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ میں 67 افسران ہونے چاہئیں،اس وقت 19 کام کر رہے ہیں۔، متنازع مردم شماری سے سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے۔

پیپلز پارٹی 

مزید :

صفحہ آخر -