منشیات کیس، 8 سال کی سزا پانے والی چیک ریپبلک کی ٹریزا کوبری کردیا گیا

 منشیات کیس، 8 سال کی سزا پانے والی چیک ریپبلک کی ٹریزا کوبری کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے منشیات کیس میں 8 سال کی سزا پانی والی چیک ریپبلک کی ٹریزا کوبری کردیا  مسٹرجسٹس فراز ڈوگر اور جسٹس علی باقر نجفی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے ٹریزا کی بریت سے متعلق فیصلہ جاری کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ ٹریزا کی جس خاتون کانسٹیبل  نے ائرپورٹ پر تلاشی لی اسے گواہ ہی نہیں بنایا گیا،تلاشی لینے والی کانسٹیبل کو گواہ نہ بنا کر استغاثہ نے سب سے اہم گواہی روکی،اس پر کوئی تفتیش نہیں کی گئی کہ ائر پورٹ سے کسٹم ہاؤس مبینہ منشیات کب اور کیسے پہنچی؟ایئر پورٹ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں لی گئی ایسے واقعات میں سی سی ٹی وی ضروری ہوتی ہے جس سے جھوٹے کیس کا امکان ختم ہو جاتا ہے مدعی کا یہ بیان ہونا چاہیے تھا کہ اس نے کیس پراپرٹی کسٹم ہاؤس جمع کرائی،استغاثہ کے کیس میں ایسے نقائص کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا استغاثہ ٹریزا کے خلاف کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہی اس لئے ٹریزاکوبری کیا جاتا ہے۔

بری 

مزید :

صفحہ آخر -