بیکن انرجی نے کراچی میں اپنے نئے سیلز آفس کے افتتاح کر دیا

بیکن انرجی نے کراچی میں اپنے نئے سیلز آفس کے افتتاح کر دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قابل تجدید توانائی کی معروف کمپنی بیکن انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اپنے پریمیم سولر انرجی سلوشنز کا اعلان کر دیاہے۔ لاہور اور اسلام آباد میں کامیاب افتتاح کے بعد، بیکن انرجی لمیٹڈ نے کراچی میں ڈی ایچ اے کے مقام پر اپنا نیا سیلز آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔ سیلز اور بعد از فروخت خدمات کی مکمل رینج کو سپورٹ کرنے کے لیے جدید ترین سہولیات کے ساتھ، اب آپ تمام واک ان کلائنٹس مفت مشاورت کر سکتے ہیں۔ ٹیم بیکن انرجی لمیٹڈ صارفین کو قابل تجدید وسائل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے اور بہترین حل فراہم کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے۔ بیکن انرجی لمیٹڈ کا جدید دفتر 3D ڈئزائین کے ساتھ شمسی توانائی کے تجربے کا مکمل تجربہ پیش کرتا ہے۔ فنکشنل آفس اپنے صارفین کو سیلز، آفٹر سیلز، آپریشنز اور سولر کی شکایات سے نمٹنے کی سروسز فراہم کرے گا، جبکہ صارفین کے زیادہ سے زیادہ اطمینان اور سروس کو یقینی بنانے کے لیے ملک گیر نیٹ ورک سے بھی منسلک ہے۔قابل تجدید توانائی میں تنوع پیدا کرنے کی ہماری اہم خواہشات میں سے ایک پاکستان میں مثبت تبدیلی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -