موہتہ پیلس کو گرلز کالج بنائے جانے سے متعلق تحریر ی حکم نامہ جاری 

    موہتہ پیلس کو گرلز کالج بنائے جانے سے متعلق تحریر ی حکم نامہ جاری 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے موہتہ پیلس (قصر فاطمہ)میں گرلز میڈیکل کالج بنانے سے متعلق کیس کا 16 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم میں عدالت نے محترمہ فاطمہ جناح کی پراپرٹی،بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر معلومات کی جانچ پڑتال کے لئے کمشنر مقرر کردیا۔ عدالت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ فہیم احمد صدیقی کو کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں کہ محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں،بینک اکاؤنٹس دیگر اثاثے کہاں ہیں۔ محترمہ فاطمہ جناح کے اثاثوں میں پانچ لاکھ 66 ہزار 712 روپے اور 46 ہزار 251 شئیرز ہیں۔ فاطمہ جناح کی پراپرٹی میں چار کاریں بھی ہیں جن میں مرسڈیز، کیڈی لک، کرسلر اور پیکارڈ شامل ہیں۔ کمشنر تمام جائیداد کی تفصیلات معلوم کرکے 3 ماہ میں رپورٹ پیش کریں۔ محترمہ فاطمہ جناح کی پراپرٹی میں چار پلاٹس بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پلاٹوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر جنوبی سے بھی رپورٹ طلب کرلی ڈپٹی کمشنر آئندہ سماعت پر پلاٹوں کے اصل دستاویزات پیش کریں۔ عدالت نے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ اول -