آتشزدگی واقعات کی تحقیقات، نقصان کا ازالہ کیا جائے: محمد حسین محنتی 

  آتشزدگی واقعات کی تحقیقات، نقصان کا ازالہ کیا جائے: محمد حسین محنتی 

  

       کراچی(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے صدر میں کوآپریٹو اور  وکٹوریہ مارکیٹ کا دورہ متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کرکے کراچی میں ہے در پے کاروباری مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات پر گہری تشویش اور مالی نقصان پر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یکے بعد دیگرے آتشزدگی کے واقعات کی مکمل تحقیقات، دکانداروں کے نقصانات کا فوری ازالہ اور آئندہ کے سدباب کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر اسمال ٹریڈرز کے محمود حامد اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنما سبیل الرحمان اعوان بھی ساتھ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ سیکڑوں دکان تباہ اور اربوں روپے کے نقصان نے تاجر برادری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ان دکانوں پر کام کرنے والے غریب مزدور بھی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ آتشزدگی کے واقعات میں میں آگ بجھانے والی گاڑیوں سمیت ضروری عملے کا بروقت نہ پہنچنا دور جدید کے ہم آہنگ ضروریات کا فقدان حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کو لاوارث بنادیا گیا ہے۔اس لیے جہاں آتشزدگی کے واقعات کی مکمل تحقیقات، آئندہ کے سدباب، مارکیٹ کی تعمیر نو، مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے وہاں پر ان دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ بھی مالی تعاون کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -