خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے عنقریب مہنگائی کے خاتمہ کیلئے 100ارب کا پیکج جاری کیا جائیگا: محمود خان 

خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے عنقریب مہنگائی کے خاتمہ کیلئے 100ارب کا پیکج جاری ...

  

سوات (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان سوات موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کرینگے،  صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،صوبے کے گذشتہ وزرائے اعلی نے صرف اپنے حلقوں پر توجہ دی،سوات میں جو بھی ترقیاتی کام ہوگا وہ صوبے کے ہر ایک ضلع میں ہوگا،  خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے عنقریب مہنگائی کے خاتمے کے لئے سو ارب پیکیج جاری کیا جائیگا، حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات ا ٹھارہی ہے، حکومت نے تمام صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے،میں صرف سوات کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا خپل وزیر اعلیٰ ہوں، اس وقت خیبر پختونخوا ہر لحاظ سے ٹاپ پر ہے، ہمارے لیڈر اعظم عمران خان نے جو بھی ٹاسک دیا ہم نے مکمل کیا،ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ اور نالائق ہیں،سب کو معلوم ہے ک گذشتہ نالائق حکمران کس کس کی انگلی پکڑ کر اقتدار میں آئے، مہنگائی کا رونا رونے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ موجودہ مہنگائی ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے،  گذشتہ دو ادوار میں ملک پر 23 ہزار ارب روپے کے قرضے چڑھائے ہیں،ان لوگوں نے بیرونی قرضے لیکر ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا اور اپنے لئے جائیدادیں بنائیں،وزیر اعظم عمران خان اب ان قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں لگے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے حلقہ پی کے 4کی سطح پر منگلور گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 4 عزیز اللہ گران خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمان، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے حلقہ پی کے 4 کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کو اگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزراء محب اللہ خان، ڈاکٹر امجد علی، ایم پی اے میاں شرافت علی، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے نمائندہ سابق صوبائی اُمیدوار ساجد خان بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ محمود خان نے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ایم پی اے عزیز اللہ گران خان اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں لوگوں کی بھر پور شرکت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام موجودہ حکومت اور عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت حالات سخت ہیں لیکن ہمارا لیڈر ڈٹ کر ان سخت حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ہم ان سخت حالات میں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،جو قومیں سخت حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں وہی ترقی بھی کرتی ہیں، موجودہ مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے نیا پاکستان کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں،نیا پاکستان کارڈ مختلف قسم کی ریلیف کا ایک جامع پیکیج ہوگا، اگر ضرورت پڑی تو صوبائی حکومت اگلے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں سے  100 ارب روپے عوام کو آشیائے خوردونوش پر ریلیف دینے کے لئے خرچ کرے گی،ہم صاف نیت کے ساتھ مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں،  انشاء اللہ حالات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اگلے مہینے وزیر اعظم عمران خان سوات کا دوبارہ دورہ کریں گے،وزیر اعظم سوات موٹروے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے،  سوات سمیت شمالی اضلاع کا مستقبل سیاحت کے فروع سے وابستہ ہے،موجودہ حکومت  سیاحت کے فروع کے ذریعے ان علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،  موجودہ حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں گذشتہ سیزن میں 25 لاکھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -