کراچی کا درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

  کراچی کا درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کا درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم سرم کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرکاموجودہ درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، شہر میں سات کلومیٹرکی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنے کاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -