پانی نہ ہونے سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہورہی ہے،جام خان شورو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہورہی ہے۔جمعہ کو سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے جام خان شورو نے کہا کہ نئے کینال کے تعمیر سے زمین متاثر ہوئی ہے۔جلال پور کینال کے حوالے سے سندھ کی اپوزیشن جماعتیں وفاقی حکومت سے بات کریں تاکہ مسائل سے بچاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہوگئی ہے۔