کراچی: حج اور عمرہ پیکج کے  نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

        کراچی: حج اور عمرہ پیکج کے  نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حج اور عمرہ پیکج کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے دھرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 79 شہریوں سے حج اور عمرہ کے نام پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے بٹورنے والے ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے نے 43 اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں، ملزم کے خلاف دیگر کیسز کی بھی اسکروٹنی کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -