بخت علی سیال کی 5 لاکھ  روپے کے عوض ضمانت منظور 

  بخت علی سیال کی 5 لاکھ  روپے کے عوض ضمانت منظور 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی 5 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔جمعہ کواحتساب عدالت میں غیر قانونی اثاثہ بنانے سے متعلق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے قریبی ساتھی بخت علی سیال کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی 5 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کو 30 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نیب کے مطابق ملزم کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال کیخلاف بھی غیر قانونی اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -