فریز لینڈ کا کسانوں کے  بچوں کیلئے اسکالر شپ پروگرام

  فریز لینڈ کا کسانوں کے  بچوں کیلئے اسکالر شپ پروگرام

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے اسکالر شپ پروگرام شروع کردیا ہے، جس کا مقصد کسانوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں معاونت کرنا ہے۔ کمپنی نے نومبر میں ساہیوال کے 2 طلباء کو مالیاتی امداد فراہم کر کے اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں امجد علی کے بیٹے محمد نبیل اور شرافت علی کی بیٹی اقراء شرافت شامل ہیں۔ رواں ماہ کے شروع میں ایف سی ای پی ایل ایگری بزنس کے سربراہ سہیل سرور نے اسکالر شپ حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کسانوں کے بچوں کی کفالت کرنے پر فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کو فخر ہے۔50سالہ ڈیری کوآپریٹو وژن کے مطابق کمیونٹیز کی خوشحالی ایف سی ای پی ایل کے مقاصد کا بنیادی عنصر ہے۔ کسانوں کے بچوں کے لیے اسکالر شپ پروگرام اس مقصد کے حصول کی جانب ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -