سکھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے،شہری پریشانی کا شکار

  سکھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے،شہری پریشانی کا شکار

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکے،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں،شہریوں کا شکوہ اور صوبائی وزیر بلدیات سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی، منتخب نمائندگان کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی،نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کے کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر،نمائش،قریشی گوٹھ،نیو پنڈ،گڈانی پھاٹک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے تو شہر کی سڑکیں بھی مرمتی کاموں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں ایک ہفتہ قبل فراہمی آب لائن کی مرمت کی درستگی کیلئے کھودی جانی والی سڑک لائن کی مرمت ہونے کے بعد بھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکی،مرمت کیلئے کھودے جانے والا گڑھے کا کام ٹھیکیدار اور سرکاری افسران کی نااہلی اور سست روی اختیار کرنے کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا گڑھے میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، متاثرہ علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے،نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلئے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر  بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -