بابا گورو نانک کے جنم دن پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں 

بابا گورو نانک کے جنم دن پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں 
بابا گورو نانک کے جنم دن پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دے دی گئیں 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی جی پنجاب نے بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکھ اہلکاروں کو چھٹیاں دےدی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ آئندہ بھی سکھ اہلکاروں کو ان کے مذہبی تہوار میں شرکت کے لئے چھٹیاں دی جائیں گی ۔ 

سی پی او آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے سکھ ہیڈ کانسٹیبل سردار رنجیت سنگھ کو مدعو کیا گیا جہاں انہیں  کیش انعام بھی دیا گیا ۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے مزید کہا گیا کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ملازمین محکمہ پولیس کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -