نیب پیشی کے دوران پتھراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات ،  کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

نیب پیشی کے دوران پتھراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات ،  کیپٹن (ر) صفدر ...
نیب پیشی کے دوران پتھراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات ،  کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب پیشی لاہور کے موقع پر پتھراؤ  اور اشتعال انگیز مقدمات کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ 

کیپٹن (ر) صفدر  نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ،  اور پولیس سے چالان طلب کرنے کی درخواست دی ، عدالت میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب پیشی کے موقع پر پتھراؤ اور اشتعال انگزی تقریر کے مقدمات لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -