بھارت میں بدبخت باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

بھارت میں بدبخت باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
بھارت میں بدبخت باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

  

بھوپال (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک بے رحم باپ نے بیٹی کو اپنی برادری ذات سے باہر پسند کی شادی کرنے پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھوپال کے جنگل میں سے نوجوان لڑکی کی 7 دن پُرانی لاش ملی ہے۔ لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو خفیہ انداز میں دفن کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر اس کے شوہر نے درج کرائی تھی جس پر شک کے باعث لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لیا گیا۔

دوران تفتیش باپ نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی نے میری مرضی کے خلاف دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔

سفاک باپ نے مزید بتایا کہ بیٹی کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو کسی طرح بہلا پھسلا کر گھر لے آیا لیکن اس کا بچہ نمونیہ کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ بچے کی لاش کو دفنانے جنگل گئے تو موقع پاکر بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے لاش کو جنگل سے برآمد کرلیا۔ میڈیکل چیک اپ میں قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -