وزیر اعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال 

وزیر اعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر ...
وزیر اعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات ، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے چین کے کاروباری وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں   کاروبار ،سرمایہ کاری اور دیگر امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیےکوشاں ہیں، خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان عوامی رابطوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئندہ نسلوں تک ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے ، ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کریں گے ۔ وزیر اعظم نے چینی تاجروں کیلئے ہدایات دیں کہ   پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جائیں ، سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔

اس موقع پر چین کے تاجروں کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں  گلاس، سرائمکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔چینی موبائل ساز کمپنی پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹ لگارہی ہیں ،چینی کمپنی کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے جا رہا ہے۔ 

وزیر اعظم سے چینی تاجروں کی ملاقات کے موقع پر  وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور ملاقات میں موجود تھے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -