کراچی میں دوسری بیوی سے جھگڑے پر پولیس اہلکار کی خود کشی

کراچی میں دوسری بیوی سے جھگڑے پر پولیس اہلکار کی خود کشی
کراچی میں دوسری بیوی سے جھگڑے پر پولیس اہلکار کی خود کشی

  

 کراچی (ویب ڈیسک) گلشن معمارابوزرغفاری سوسائٹی کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں دوسری بیوی سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کےعلاقے گلشن معمار ابوزر غفار سوسائٹی کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر بی 303 میں فائرنگ کے پراسرارواقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت40 سالہ طارق یامین ولد شاکر کے نام سے کی گئی ۔

جاں بحق ہونے والا شخص محکمہ پولیس میں اے ایس آئی تھا اور سیکیورٹی ذون ٹو میں تعینات تھا، اس حوالے سےایس ایچ او امام بخش لاشاری نے بتایاکہ پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے کے دوران خود کو گولی ماری ۔ پولیس اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور وہ اپنی دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا اکثر اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا ۔ اہلکار نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کے لیے اپنی پستول نکالی تھی لیکن خود کو گولی مارلی ۔ متوفی طارق کو جبڑے میں گولی لگی جو سر سے پار ہوگئی۔فائرنگ کے وقت متوفی پولیس اہلکار کی بیوی اور سوتیلا بیٹا گھر پر موجود تھا، پولیس نے سوتیلے بیٹے کا بیان قلمبند کرلیا ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے پولیس اہلکار کا پستول اور گولی کا ایک خول ملا ہے تاہم پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -