بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے 

بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے 
بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئے 

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بابا گرو نانک کی 552ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور پہنچ گئے۔

نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ سکھ برادری کا وفد بھی کرتار پور پہنچا ہے۔کرتار پور پہنچنے پر نوجوت سنگھ سدھو اور سکھ برادری کے وفد کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔بابا گرونانک کے جنم دن پر بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کرتار پور میں بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات پر سکھ برادری کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور میں مذہبی رسومات اداکریں گے۔نوجوت سنگھ سدھو کا 2019میں کرتارپور کے افتتاح کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے۔سدھو نے 2019 کے آخر میں کرتارپور کا دورہ کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی جسے 18 ماہ بعد سکھ برادری کے مطالبے پر کھول دیاگیا ہے۔

مزید :

قومی -