دوسرا ٹی 20 ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نےدوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے 109 رنز کا دیا گیا ہدف قومی ٹیم نے18.1 اوورز میں پورا کرلیا ، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم ایک اور محمد رضوان رضوان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بنگالی کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ، بنگلہ دیشی ٹیم کے پہلے دو کھلاڑی 5 سکور پر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کیا اور پانچویں گیند پر اوپنر سیف حسن کو ایل بی ڈبلیو کر دیا ، سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ دوسرے اوور میں محمد وسیم نے بھی وکٹ حاصل کی ، انہوں نے اوور کی آخری گیند پر اوپنر محمد نعیم کو میدان بدر کیا ،نعیم نے دو سکور کئے ، ان کا کیچ فخر زمان نے تھاما ۔
بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 51 کے مجموعی سکور پر گری جب عفیف حسین شاداب خان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔ تیرہویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان محمد اللہ حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔
ٹاپ آرڈر نجم الحسن آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے ، نم الحسن نے 40 سکور کئے ، وہ شاداب خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ مہدی حسن آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے ، مہدی حسن محمد نواز کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
102 کے مجموعی سکور پر وکٹ کیپربلے باز نور الحسن 11 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما کر چلتے بنے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔