او آئی سی کے نئے  سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

او آئی سی کے نئے  سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
او آئی سی کے نئے  سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

  

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے  سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، انہوں نے موجودہ سکریٹری جنرل یوسف العثیمین کے جانشین کی حیثیت سے چارج لیا ہے- 

یاد رہے کہ حسین طہٰ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں نومبر 2020 میں منعقد ہونے والے 47 ویں سیشن کے دوران  سیکرٹری جنرل منتخب کیا تھا۔ 

او آئی سی کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر   اطلاع دی گئی کہ  نومنتخب سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حسین ابراہیم طہٰ نے 17 نومبر 2021 کو جدہ جنرل سیکرٹریٹ میں چارج سنبھال لیا ہے - حسین طہٰ کا تعلق چاڈ  ملک سے ہے اور انہیں افریقی گروپ کے نمائندے کی حیثیت سے او آئی سی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا وہ اس عہدے پر پانچ برس تک فائز رہیں گے- 

حسین طہٰ اپنے وطن میں متعدد عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں،  وہ وزیر امور خارجہ، معاون وزیر و نائب سیکریٹری جنرل ایوان صدارت بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے  ایوان صدر میں سفارتی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں   اور  چاڈ کے سفیر کے طور پر بھی کام کیا ہے- وہ فرانس، سپین، پرتگال، یونان اور ویٹیکن میں اپنے ملک کے سفیر کے طور پر کام کرچکے  ہیں- وہ سعودی عرب میں چاڈ کے سفارتخانے میں مشیر اول کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں- 

او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل فرانسیسی، عربی اور انگریزی  زبانوں پر دسترس رکھتے ہیں - انہیں چاڈ کا قومی تمغہ (فارس) اور فرانس کی طرف سے بھی اعزاز مل چکا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -