پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد جرمانہ بھی ہو گیا
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد فتح حاصل کی۔