بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ...
بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

  

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز اور کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں  سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ۔

بابر اعظم نے یہ ریکارڈ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صرف ایک رن بنا کر  محمد حفیظ سے چھینا ۔  سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے   119 ٹی 20 میچز  میں 108 مرتبہ بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 26.46 کی اوسط سے 2514 رنز بنائے ہیں  جبکہ کپتان بابر اعظم نے 68 ٹی 20 میچز میں 63 مرتبہ بلے بازی کی اور  47.43 کی اوسط سے 2514 رنز بنا کر یہ ریکارڈ محمد حفیظ سے چھین لیا۔

مزید :

کھیل -