جان ابراہیم نے اپنے ایک مداح سے فون چھین لیا لیکن پھر ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی داد دیئے بناءنہ رہ سکے

 جان ابراہیم نے اپنے ایک مداح سے فون چھین لیا لیکن پھر ایسا کام کردیا کہ کوئی ...
 جان ابراہیم نے اپنے ایک مداح سے فون چھین لیا لیکن پھر ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی داد دیئے بناءنہ رہ سکے
سورس: Instagram/thejohnabraham

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلمی ستارے بعض اوقات اپنے مداحوں کی حد سے زیادہ مداخلت سے عاجز بھی آ جاتے ہیں اور غصہ بھی ہو جاتے ہیں۔ سٹارز کی طرف سے اپنے مداحوں کا فون چھینے جانے کے اکا دکا واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ دنوں جان ابراہیم نے بھی اپنے ایک مداح سے فون چھین لیا مگر انہوں نے فون چھین کر ایسا کام کیا کہ لوگ ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جان ابراہیم اپنے دوستوں کے ساتھ واک پر نکلے ہوتے ہیں کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار ان کے دو مداح تھوڑا آگے جا کر رک جاتے ہیں اور فون سے جان ابراہیم کی ویڈیو بنانے لگتے ہیں۔

جان ابراہیم کیمرے میں دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ ان لوگوں کی طرف آتے ہیں اور اچانک فون ان کے ہاتھ سے اُچک کر اپنی ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ جان ابراہیم فون پکڑ کر کیمرے میں کہتے ہیں کہ ’ہائے، کیسے ہیں آپ۔ ہائے، آپ ٹھیک ہیں؟ یہ میرے دوست ہیں۔“

اس کے ساتھ ہی وہ اپنے پیچھے آنے والے اپنے دوست کی طرف کیمرے کا رخ کر دیتے ہیں اور پھر فون واپس اپنے مداحوں کو دے دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تو لوگ جان ابراہیم کا یہ مسحور کن شرارتی روپ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کی تعریف کرنے لگے۔ اکثر لوگوں کا کمنٹس میں کہنا ہے کہ وہ اب تک جان ابراہیم کا ’ماچو مین‘ والا تشخص ہی دیکھا تھا۔ ان کا یہ شرارتی روپ پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -