بھری عدالت میں پولیس اہلکاروں نے جج کو پیٹ ڈالا

بھری عدالت میں پولیس اہلکاروں نے جج کو پیٹ ڈالا
بھری عدالت میں پولیس اہلکاروں نے جج کو پیٹ ڈالا
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دو پولیس والوں نے عدالت میں جج کو زدوکوب کر ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلعی ہیڈکوارٹر مدھوبنی کی ایک عدالت میں پیش آیا۔ ملزمان میں ایک ایس ایچ او اویناش کمار اور دوسرا سب انسپکٹر ابھیمانوو کمار شرما شامل تھے جنہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایویناش کمار کی عدالت میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

رپورٹ کے مطابق دونوں پولیس آفیسرز نے جج کو گالیاں دیں جس پر جج نے احتجاج کیا اور اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ دونوں پولیس آفیسرز زبردستی ان کے چیمبر میں گھس گئے اور حملہ کر دیا۔ تشدد کے دوران پولیس والوں نے اپنے سروس ریوالور بھی جج اویناش کمار پر تان لیے او ر بعد ازاں جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔ تاحال وجہ سامنے نہیں آ سکی کہ پولیس آفیسرز نے جج کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے اس واقعے کا سوموٹو نوٹس لے لیا ہے اورڈی جی پولیس بہار سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -