سعودی عرب میں یمنی شہری کی اپنی ہی سابق بیوی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ گرفتار کرنا پڑگیا

سعودی عرب میں یمنی شہری کی اپنی ہی سابق بیوی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ ...
سعودی عرب میں یمنی شہری کی اپنی ہی سابق بیوی کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ گرفتار کرنا پڑگیا

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک یمنی شہری کو اپنی سابق بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور آگ لگا کر جلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

 گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ سعودی علاقے القصائم میں پیش آیا جہاں اس شخص نے بھرے بازار میں اپنی سابق بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اوران پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے ماں بیٹی کو بچا لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سعودی عرب کے بارڈر سکیورٹی سسٹم کی پامالی کا بھی مرتکب ہوا ہے۔ اس کا اپنی سابق بیوی کے ساتھ پہلے سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے خاتون پر تشدد کیا۔ یہ معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -