خاتون نے اپنے سابق شوہر کو جنسی استحصال کا نشانہ بنوادیا، سزا ہوگئی 

خاتون نے اپنے سابق شوہر کو جنسی استحصال کا نشانہ بنوادیا، سزا ہوگئی 
خاتون نے اپنے سابق شوہر کو جنسی استحصال کا نشانہ بنوادیا، سزا ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں اپنے سابق شوہر کو اغواءکرکے دومردوں سے اس کا جنسی استحصال کرانے والی خاتون کو 15سال قید بامشقت سنا دی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق خاتون نے اپنے سابق شوہر کو جھانسے سے اپنے گھر بلایا۔ اس نے اس سے کہا کہ وہ اس کے ساتھ کچھ ذاتی معاملات پر بات کرنا چاہتی ہے جس پر آدمی اس کے گھر چلا گیا۔ آدمی کے پہنچنے پر خاتون نے دو مردوں کے ساتھ مل کر آدمی کو رسیوں سے باندھ دیا۔
آدمی کو باندھنے کے بعد ان لوگوں نے اسے اپنی کار کی ڈگی میں ڈالا اور دوردراز علاقے میں خاتون کی ملکیتی زمین پر لے گئے۔ وہاں انہوں نے آدمی کو برہنہ ہونے پر مجبور کر دیا اور دونوں مرد اس کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے لگے۔ اس دوران خاتون اس تمام واقعے کی ویڈیو بناتی رہی۔ ان لوگوں نے آدمی سے کچھ کاغذات پر دستخط بھی کرائے اور دھمکی دی کہ اس نے واقعے کی پولیس کو رپورٹ کی تو وہ اس کی ویڈیو لیک کر دیں گے۔ تاہم متاثرہ شخص جیسے ہی ان کے چنگل سے نکلا، وہ سیدھا پولیس کے پاس چلا گیا۔ عدالت کی طرف سے خاتون کے ساتھی مردوں کو بھی 15، 15سال قید با مشقت سنائی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -