مسافروں کی وہ حرکات جو ایئرہوسٹسز کو سخت ناگوار گزرتی ہیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافروں کی کون سی حرکات ایئرہوسٹسز کو سخت ناگوار گزرتی ہیں؟ 17سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ایئرہوسٹس لوسیا تبواڈا نے بتایا ہے کہ جو لوگ اپنے ننگے پاﺅں ٹرے ٹیبل پر رکھتے ہیں، ننگے پاﺅں باتھ روم جاتے ہیں، سیٹ پر بیٹھ کر ناخن کاٹتے اور انہیں پالش کرتے ہیں، ٹانگیں سیٹوں کے درمیان راستے کی طرف پھیلاتے ہیںیا بہت زیادہ شراب پیتے ہیں، وہ فضائی عملے کو سخت ناپسند ہوتے ہیں اور عملہ ان کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کرتا۔
دی سن کے مطابق لوسیا کا کہنا تھا کہ ”ان سب سے بڑھ کر جو مسافر فضائی عملے کو ناپسند ہوتے ہیں وہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی بات پر عملے سے شکایت کرتے ہیں۔ کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو عملے کے اختیار سے بھی باہر ہوتی ہیں اور جب عملہ وہ نہیں کر پاتا تو کچھ لوگ معاملے کو سمجھنے کی بجائے اس پر بھی شکایت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر پرواز کی روانگی میں تاخیر ہونا اورجہاز میں کھانے پینے کی اشیاءکم پڑ جانا ایسی چیزیں ہیں جن پر ایئرہوسٹسز کا اختیار نہیں ہوتا لیکن کچھ مسافر اس پر بھی ہم سے تکرار کرتے ہیں۔“