خاتون کا باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ، لیکن چند لمحوں بعد ہی باس سے غلطی سے ایسا میسج آگیا کہ دم بخود رہ گئی 

خاتون کا باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ، لیکن چند لمحوں بعد ہی باس سے غلطی سے ...
خاتون کا باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ، لیکن چند لمحوں بعد ہی باس سے غلطی سے ایسا میسج آگیا کہ دم بخود رہ گئی 
سورس: Pxhere.com (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنی خاتون باس سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کچھ ہی دیر بعد باس نے ایک ایسی غلطی کر ڈالی کہ انتہائی مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی۔

 دی سن کے مطابق اس ملازم لڑکی اور باس کے درمیان معاملہ طے ہو گیا تھا۔ لڑکی نے مطالبہ کیا تھا کہ اسے 50ڈالر فی ہفتہ اضافی دیئے جائیں اوردونوں میں 25ڈالر پر بات طے ہو گئی تھی۔لڑکی مطمئن ہو کر باس کے کمرے سے چلی گئی مگر چند منٹ بعد ہی اسے باس کی طرف سے ایک ٹیکسٹ موصول ہوا جس میں باس نے لکھا تھا کہ ”تم نے یہ کیسے سوچ لیا کہ تمہیں اضافی رقم ملنی چاہیے۔ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔“

 لڑکی کو اپنی باس کا یہ میسج پڑھ کر شدید جھٹکا لگا تاہم چند لمحے بعد ہی اسے باس کی طرف سے ایک اور میسج آیا جس میں بتایا گیا تھا کہ پہلا میسج دراصل وہ اپنے شوہر کو بھیجنا چاہتی تھی جو غلطی سے لڑکی کو ارسال ہو گیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -