ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی

ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی
ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نئی دہلی پہنچی تو پاکستان کے ہائی کمشنر  نے ٹیم کا استقبال کیا۔پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانے کے بعدجونیئر ہاکی ٹیم بھونیشور کے لئے روانہ ہوگئی۔پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے کو چلی اور اتوار کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گی۔جونیئر ورلڈکپ کا آغاز 24 نومبر سے بھونیشور میں ہورہا ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ جرمنی کیخلاف کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -