ڈنمارک یورپی یونین کا پہلا سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ملک بن گیا

ڈنمارک یورپی یونین کا پہلا سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ملک بن گیا
 ڈنمارک یورپی یونین کا پہلا سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ملک بن گیا

  

اوسلو، سٹاک ہوم(حافظ محمد عمران) ڈنمارک یورپی یونین کا پہلا سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ملک بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک یورپی یونین میں پہلا، فن لینڈ دوسرا اور سویڈن یورپین ممالک میں تیسرا سب سے  زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ملک بن گیا ہے۔ یورپی کمیشن ہر سال ایک رپورٹ Desi (ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی انڈیکس) جاری کرتا ہے جس میں رکن ممالک کی ڈیجیٹلائزیشن کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ اس سال یورپی کمیشن کی رپورٹ میں یورپین ممالک کی درجہ بندی چار شعبوں پر کی گئی ہے جس میں انسانی سرمایہ، رابطہ، کاروبار میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انضمام اور ڈیجیٹل عوامی خدمات شامل ہیں۔ ان چارشعبوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق ڈنمارک نے  یورپی یونین میں پہلی، فن لینڈ نے دوسری جبکہ سویڈن نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے یورپین یونین میں سب سے زیادہ ڈیجیٹلائزڈ ممالک کی حکمرانی حاصل کر لی ہے۔   

مزید :

بین الاقوامی -