کرنٹ اکا ونٹ خسارے میں اضافہ تشویشناک ، شیری رحمٰن  نے  بڑے خدشے کا  اظہار کردیا

کرنٹ اکا ونٹ خسارے میں اضافہ تشویشناک ، شیری رحمٰن  نے  بڑے خدشے کا  اظہار ...
کرنٹ اکا ونٹ خسارے میں اضافہ تشویشناک ، شیری رحمٰن  نے  بڑے خدشے کا  اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کرنٹ اکا و نٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے،منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سینیٹرسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کرنٹ اکاو نٹ خسارے میں اکتوبر میں ایک  اعشاریہ چھ بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، یہ جی ڈی پی کا چار اعشاریہ سات  فیصد ہے جب کہ ہدف کی حد دو سے تین فیصد ہونی چاہیئے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے، شرحِ سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ  عالمی  مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا گیا، اس فیصلے سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک و عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔