'ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں'، پولیس اہلکار کی مدد پر سکھ خاتون یاتری نے دل کی بات کہہ دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

'ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں'، پولیس اہلکار کی مدد پر سکھ خاتون یاتری نے دل ...
'ہمارے دل آپ کے لیے دھڑکتے ہیں'، پولیس اہلکار کی مدد پر سکھ خاتون یاتری نے دل کی بات کہہ دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

ننکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بزرگ خاتون  کی مدد کرنے  سکھ یاتریوں نے پنجاب پولیس کے اہلکار کا شکریہ ادا کیا،اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار کو بزرگ خاتون کا ہاتھ پکڑ گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر گاڑی میں پہلے سے موجود خاتون پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور کہتی ہے کہ ہمارے دل تو آپ لوگوں کے لیے دھڑکتے،سب پاکستانی بہن بھائیوں کو میرا سلام،آپ کے لیے یہ چھوٹا سا کام ہوگا مگر میں بیان نہیں کرسکتی کہ اس عمل سے آپ نے ہمارے دل میں کتنی جگہ بنا لی ہے،ہم آپ کے لیے ترپٹتے ہیں اور ہم ہر وقت یہاں آنا چاہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -