’آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے‘ شہباز شریف پھٹ پڑے

’آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے‘ شہباز ...
’آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے‘ شہباز شریف پھٹ پڑے
سورس: File Photo

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بدترین بحران کا ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ غفلت، نااہلی اور کرپشن کو ٹھہرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا مہنگائی کی قیامت برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے، تین سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں،حکومت کی مجرمانہ نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، عوام کو بے بسی کی دلدل میں پھینکنا حکومتی بے حسی ہے۔

انہوں نےکہانوازشریف کےبنائےٹرمینلز کےہوتےہوئےبھی گیس کابحران پیدا ہوناموجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے،ٹرمینلز اوراستعداد موجود ہےلیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی ،اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنےاوردھکا شاہی سےکالےقانون منظور کرانےکےبجائے گیس فراہمی اورعوام کی سہولت کےمعاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سےبچاجا سکتا تھا ،اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ ۔

انہوں نےکہا کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے،ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے،عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کر دیا گیا ہے ،آٹا چینی بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر دوہرا ظلم ہے۔

مزید :

قومی -