وزیر اعلی عثمان بزدار سے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات ، پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق

وزیر اعلی عثمان بزدار سے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات ، پنجاب میں ...
وزیر اعلی عثمان بزدار سے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات ، پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے سکوائش کےسابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے ملاقات کی ہے،جس میں پنجاب میں سکوائش کا میگا ایونٹ کرانے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکوائش ٹورنامنٹ کو ہارس اینڈ کیٹل شوکے ساتھ منعقد کرایا جائے گا،پنجاب میں سکوائش کے فروغ کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹریننگ اکیڈمیاں بنائی جائیں گی، تحصیل سپورٹس کمپلیکس میں سکوائش کورٹ بنائے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے ،صوبہ بھرمیں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے پر عمل پیرا ہیں ، عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی مالی معاونت کررہے ہیں ۔

سکوائش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،وزیر اعلی عثمان بزدار مثبت سوچ کےساتھ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،سکوائش کےکھلاڑیوں کی تربیت کےحوالے سے پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے - صدر سکوائش ایسوسی ایشن پنجاب نورالامین مینگل نے اس موقع پر بتایاکہ لاہور میں 200 بچوں کی سکوائش ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے اورپاکستان بھر سے بچوں کو پروفیشنل ٹریننگ کرا کر سکوائش کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے-چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سکوائش کے سابق کھلاڑی احسان اللہ خان، پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے عہدیدار مامون خان اور ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -