مہنگائی میں کب تک کمی آجائے گی ؟فواد چوہدری نے تاریخ دے دی 

مہنگائی میں کب تک کمی آجائے گی ؟فواد چوہدری نے تاریخ دے دی 
مہنگائی میں کب تک کمی آجائے گی ؟فواد چوہدری نے تاریخ دے دی 

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہاہےکہ آئندہ چھ ماہ میں ملک میں مہنگائی میں کمی آجائے گی،پہلی دفعہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

جہلم میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے  فوادچوہدری نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اگلے الیکشن کی نہیں بلکہ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے سوچتا ہے،عمران خان نے پہلےخیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی سےدرختوں کی اہمیت سےعوام کوروشناس کروایااورپھروزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانےکےبعدسب سےپہلے10ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا، ضلع جہلم میں 2018ءمیں ہم نے 1500 کنال جگہ قبضے سے واگزار کرائی اور ضلع بھرمیں 35 ہزار درخت لگائے ،آج 20 ایکڑ پر مزید 25 ہزار درخت لگائے گئے، الحمدللہ بلین درختوں کے پروگرام میں جہلم پاکستان میں سب سے بہتر کارکردگی کا ضلع ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے سانس اور کینسرکی بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے، سردیوں میں پورا لاہور دھند میں گم ہوجاتا ہے، ماضی میں کسی نے ماحول پر توجہ نہیں دی ، جو بچے درخت لگائیں گے اس کے ساتھ اپنے نام میں تختی لگائیں اور ہر تین ماہ میں آکر اس درخت کو دیکھیں وہ درخت کتنا بڑاہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏جہلم کے اندر ہم نے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کیا،وزیراعظم عمران خان نے اس روڈ پر جہاں سے ہم آئے ڈوئل کیرج وے کا حال ہی میں سنگ بنیاد رکھا ہے،جلال پور کنال سے ایک  لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی، ہم نے تین سالوں میں پنڈ دادنخان، جہلم کیلئے 70 ارب روپے کے منصوبے دیے، اگلے دو سال میں اس سے بھی زیادہ منصوبہ شروع کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جہلم -