حکومت ملک میں مہنگائی کی وجہ بتائے: شاہد خاقان عباسی 

حکومت ملک میں مہنگائی کی وجہ بتائے: شاہد خاقان عباسی 
حکومت ملک میں مہنگائی کی وجہ بتائے: شاہد خاقان عباسی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی ؟

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کے لیے مشترکہ اجلاس بلایا گیا لیکن قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے نہیں تھی۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو تو این آر او دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں عوام کی رائے شامل نہ ہو تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن یہاں اتحادیوں کو دھمکیاں دے کر قانون سازی کرائی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی ؟ لیکن کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے ملک کا ہر شخص شدید پریشان ہے لیکن آج ہم سب ملک کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات چوری کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -