کامران بنگش نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو ناکام اور فلاپ پاور شو قرار دے دیا 

کامران بنگش نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو ناکام اور فلاپ پاور شو قرار دے دیا 
کامران بنگش نے پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کو ناکام اور فلاپ پاور شو قرار دے دیا 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) نے پشاور میں ایک تاریخی ناکام جلسہ اور فلاپ پاور شو کیا، پی ڈی ایم کی غیرمقبولیت بے نقاب ہوگئی، ان کے بلند وبانگ دعوے ہوا میں بکھر گئے، پی ڈی ایم کو یہ اب سمجھ لینا چاہئے کہ خیبرپختونخوا کی عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ 25 جماعتوں کا اتحاد250  افراد کا جلسہ کرسکا، ایک ماہ کی تیاریوں کے بعد پی ڈی ایم کے ساتھ کھودا پہاڑ نکلا چوہا والا معاملہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام باشعور ہے,انہوں نے پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم کو آج پشاور میں دفن کر دیا،خیبرپختونخوا کی سیاست میں کرپٹ اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مسترد کردیا اور اپوزیشن کے خیبرپختونخوا سے احتجاج کا آغاز کرنے کے خواب چکناچور کردیئے، اپوزیشن کو جان لینا چاہیے کہ خیبر پختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں وزیراعلیٰ محمودخان کے طوفانی جلسے عمران خان پر اعتماد کا مظہر ہیں، عوامی فلاح و بہبود کے حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد اپوزیشن کو خیبرپختونخوا میں امیدوار بھی نہ مل سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -