سینیٹ میں حکومت نے دھوکہ کیا ،خورشید شاہ کا الزام
کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئررہنماسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس ہوئے ہیں اس میں دھوکہ کیا گیا، سینیٹ میں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے اس لیے انہوں نے دھوکہ کیا۔
کندھکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی بل سینٹ اور قومی اسمبلی میں پاس ہوئے ہیں ان کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا اور سپریم کورٹ میں بل کیوں نہیں چیلنج ہو سکتے، ہر غیر قانونی بل چیلنج ہوسکتا ہے .انہوں نے کہاکہ جو سینٹ میں بل پاس ہوئے ہیں اس میں انہوں نے دھوکہ کیا ہے, ان کے پاس سینٹ میں اکثریت نہیں ہے, اس لئے وہ یہ بے ایمانیاں کرتے ہیں۔سید خورشید شاہ کا کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے میں ابھی بھی ان میں دو سال لگیں گے، یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں جبکہ مشین بنانے کے لیے پچاس سے 60 ارب روپے چاہیں،نو لاکھ مشینیں ہونی چاہیے، جس میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں۔