مرتضی وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام لگ گیا 

مرتضی وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام لگ گیا 
مرتضی وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام لگ گیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دکانوں کی ناجائز تعمیرات کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور مرتضی وہاب پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق کورنگی میں قائم سٹیڈیم کی جگہ پردکانوں کی ناجائزتعمیرات کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مرتضی وہاب کی قبضہ مافیا کی مبینہ سرپرستی کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے کھیل وتفریح کےلیے مختص مقامات پرکمرشل تعمیرات بند کرنے اور ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹرکورنگی کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

علاقہ مکینوں نے تعمیر ہونے والی دکانوں کو فوری طور پر منہدم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -