لاہور ہائیکورٹ میں فلم ”جوائے لینڈ“ کی نمائش کیخلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں فلم ”جوائے لینڈ“ کی نمائش کیخلاف درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں فلم جوائے لینڈ پاکستان میں سنیما گھروں میں نمائش کیخلاف درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست محمد بلال شفیق نے اپنے وکیل عابد حسین کھچی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی درخواست میں وزیر اطلاعات و نشریات، پیمرا پی ایم ڈی اے، سنٹرل فلم سنسر بورڈ، صوبائی وزیر اطلاعات، سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزار کے وکیل نے جوائے لینڈ فلم کی نمائش کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم شریعت اور اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے۔

فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے،فلم خلاف قانون ہیں اور ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا،عدالت سے استدعاہے کہ فلم پاکستان میں مستقل طور پر بیان کی جائے اورسنسر شپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائنسس کو بھی منسوخ کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -