خوردبرد کرنے میں ملوث 9 ڈاکٹرز  سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع 

خوردبرد کرنے میں ملوث 9 ڈاکٹرز  سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نے میو ہسپتال میں سرجیکل آلات اور ادویات خریداری میں خوردبرد کرنے میں ملوث میو ہسپتال کے 9 ڈاکٹرز سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی عدالت نے درخواست ضمانتوں پر اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کر لیا ملزمان پر میو ہسپتال میں سرجیکل آلات اور  ادویات خریداری میں خرد برد کا الزام ہے۔

ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کررکھاہے۔

جن ڈاکٹرزکے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے ان میں ڈاکٹر احمد عزیر قریشی، ڈاکٹر غلام فرید،ڈاکٹر رانا واجد علی،پروفیسر ڈاکٹر عمر نذیر،ڈاکٹر عمران محفوظ،ڈاکٹر طاہر قدیر،ڈاکٹر نعمان اظہر،ڈاکٹر عتیق منور اورڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں،اس کیس میں میو ہسپتال کے کمپیوٹر آپریٹر محمد احمد، جونیئر کلرک ذیشان اور شیخ الطاف نے بھی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -