پیر جلال الدین شاہ نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا،اشرف آصف جلالی

پیر جلال الدین شاہ نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا،اشرف آصف جلالی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں حافظ الحدیث حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ ؒکے سالانہ عرس مقدس کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع کی صدارت حضرت صوفی گلزار احمد قادری خلیفہ مجاز بریلی شریف نے کی۔ تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ نابغہ روزگار محدث، عظیم فقیہ اور ولی کامل تھے۔ آپ نے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ مفتی ارشاد احمد حقانی نے کہاکہ پیر  جلال الدین شاہ نے بڑے نامساعد حالات میں حق کا پرچم بلند کیا۔ مفتی رضا المصطفیٰ رازی، مفتی زاہد نعمانی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، پیر سید عقیل شاہ بخاری، پیر سید محمد ابراہیم شاہ جلالی، مفتی محمد صمصام مجددی، مفتی محمد طاہر نواز طحاوی، علامہ محمد فرمان علی حیدری، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، قاری محمد غلام رسول جلالی، علامہ محمد عمر فاروق جلالی، مفتی محمد جاوید اقبال اجمیری سیالوی، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد عبد اللطیف توگیروی، قاری محمد اصغر علی جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، میاں محمد شفیع جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -