ایک شخص کی منفی سوچ سے سیاسی ماحول آلودہ ہو گیا،نرگس فیض

ایک شخص کی منفی سوچ سے سیاسی ماحول آلودہ ہو گیا،نرگس فیض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ایک شخص کی منفی سیاست اور منفی سوچ کی وجہ سے اس وقت پورے کا پورا سیاسی ماحول آلودہ ہو رہا ہے یہ شخص دوسروں پر تو کیچڑ اچھالتا ہے مگر اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا اور نہ ہی اپنے یوٹرن لینے کی کوئی وجہ بیان کرتا ہے دن رات امریکہ کو للکارنے کی ایکٹنگ کرنے والا رات کے اندھیرے میں ان کے لوگوں سے ملتا ہے اور ان سے معافیاں مانگتا ہے۔