انتشار کی سیاست سے عام آدمی اور معیشت مشکلات کا شکار،اشرف بھٹی

انتشار کی سیاست سے عام آدمی اور معیشت مشکلات کا شکار،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی اور ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے اس وقت حقیقی معنوں میں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت ہی حقیقی معنوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دن رات بحالی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ جس شخص یعنی عمران خان کی کے پی کے اور پنجاب میں حکومت ہے وہ شخص اس موقع پر بھی اپنے صوبائی حکمرانوں کے ساتھ ملکر فوٹو سیشن اور ہیلی کاپٹر کی سیرو تفریح میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب بہت بڑی آزمائش پوری قوم اس موقع پر اللہ سے رجوع بھی کررہی ہے اور اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی امداد بھی کررہی ہے مگر ایک شخص اس نازک موقع پر بھی  نام نہاد لانگ مارچ اورجلسہ،جلسہ کھیل رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -