نیویارک میں برفانی طوفان، برف  کی 5فٹ تہہ جم گئی، 2افراد ہلاک

نیویارک میں برفانی طوفان، برف  کی 5فٹ تہہ جم گئی، 2افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(این این آئی) نیویارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5 فٹ تہہ جم گئی اور ایری کانٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایری کانٹی میں راستے صاف کرنے کے دوران دو افراد دل کی تکلیف اٹھنے سے ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیویارک 

مزید :

صفحہ آخر -