چیئرمین پی ٹی آئی اوروزیر صحت پنجاب کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 چیئرمین پی ٹی آئی اوروزیر صحت پنجاب کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔جس میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی جانب سے عمران خان کو صوبے کے مختلف ہسپتالوں کے دوروں، عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے کے لئے وضع کردہ میکانزم سے آگاہ کیا۔عمران خان نے ڈاکٹر اختر ملک کے شروع کردہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کلچر فروغ دیا جائے۔صحت عامہ کے شروع کردہ میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگہی مہم چلائی جائے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہمارے عوامی منصوبے شہریوں کی زندگی میں بہتری اور نئے رحجانات کا تعین کریں گے۔

وزیر صحت پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -