پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت شروع

  پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹکٹس بک کروا لیے، تاہم ٹکٹس محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں، ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ میچ کے لئے سب سے مہنگا ٹکٹ 500 روپے اور کم سے کم ٹکٹ 250 روپے کا رکھا گیا ہے، کرکٹ شائقین ویب سائٹ pcb.bookme.pk کا وزٹ کر کے ہر دن کے الگ الگ یا پورے میچ کے ٹکٹس ایک ساتھ خرید سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 27 نومبر کو راولپنڈی پہنچ رہی ہے، پاکستانی کھلاڑی اس اہم سیریز کی تیاری کے لیے 24 نومبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔