پاکستان ٹیم 2030کا فیفا ورلڈ کپ کھیل سکتی، عیسی خان

  پاکستان ٹیم 2030کا فیفا ورلڈ کپ کھیل سکتی، عیسی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان محمد عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 2030کا فیفا ورلڈ کپ کھیل سکتی ہے۔ محمد عیسیٰ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے فٹبالرز کسی غیر ملکی کھلاڑی سے کم نہیں ہیں، پاکستان کی جانب سے فیفا کوالیفائنگ کھیل چکے ہیں، ٹیم میرٹ پر منتخب ہو تو  پاکستان میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ کہا کہ 2026 سے فیفا ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھ کر   48 ہو جائے گی جس میں قومی ٹیم  بھی ورلڈ کپ کھیل سکتی ہے۔ کہنا تھا کہ پڑوسی ملک نے 2026 ورلڈ کپ کھیلنے کی مکمل تیاری کرلی ہے، جبکہ پاکستان میں فٹبال کو اپنے لوگوں نے نقصان پہنچایا ہے، نیپال کے خلاف پاکستان کا انٹرنیشنل میچ کھیلنا پیسیکا ضیاع تھا، پاکستانی نڑاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرکے قومی فٹبالرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی، فیڈریشن کے معاملات ٹھیک ہونے کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کے اختلافات ختم ہونے چاہیں۔