فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی انصاف نہ ملنے پر مایوس، ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی انصاف نہ ملنے پر مایوس، ستارہ امتیاز واپس کرنے کا ...

  

لاہور (نامہ نگار)معروف فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی انصاف نہ ملنیپر مایوس ہو گئے اور انہوں نے ستارہ امتیاز اور اعزازی قونصل جنرل کا عہدہ واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔محمود بھٹی لاہور کی سول اور سیشن عدالتوں میں پیش ہوئے۔ انہوں نے لاہور کی سول عدالت میں اپنے بھائی سینیئر وکیل منیر بھٹی کے خلاف جعلسازی سے یتیم خانے کے لیے مختص اراضی اپنی بیوی کے نام کرانے کے الزام میں دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ سیشن عدالت میں وہ اپنے خلاف ہتک عزت کے 2دعوؤں میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل سیشن جج حمیرا الزہرا کی عدالت میں محمود بھٹی نے مؤقف اختیارکیا کہ یتیم خانے کیلئے مختص زمین ان کے بھائی منیربھٹی نے اپنیاوراپنی بیوی کے نام منتقل کرالی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ انہیں تویہ 2 بھائیوں کے جھگڑے کے سوا کچھ نہیں لگ رہا۔محمود بھٹی نے جواب میں کہا جب انسان مرتا ہے تو کفن پر جیب نہیں ہوتی، اللہ نے کھربوں روپے دیے ہیں لیکن بھائی نے والدہ کی موت کی خبرتک نہیں دی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں محمود بھٹی کا کہناتھا کہ دکھی ہو کر پاکستان میں تمام امدادی سرگرمیاں بند کر رہا ہوں، پیرس میں پاکستان کا اعزازی قونصل جنرل ہوں لیکن اب یہ عہدہ اور ستارہ امتیازبھی واپس کر دوں گا، 2 سال میں اپنے کیسز پر 2 کروڑ روپے کے اخراجات آچکے ہیں لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی، اپنی آواز عالمی میڈیا پر بھی اٹھا ؤ ں گا اور اگر چیف جسٹس پاکستان نے ایکشن نہ لیا تو بھوک ہڑتال بھی کروں گا۔

محمود بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -